تہران، 2 دسمبر (يو اين آئى)دنيا اور بالخصوص عالم اسلام کو درپيش موجودہ حالات ميں امن و استحکام کى برقرارى کے لئے ذرائع ابلاغ اور ميڈيا کى سطح پر باہمى اتحاد کے طريقہ کار پر غور و خوض کے لئے اسلامى ملکوِں کے وزرائے اطلاعات ونشريات کا دسواں دو روزہ اجلاس کل سے شروع ہورہا ہے۔
اسلامي ملکوں کے وزرائے اطلاعات و نشريات کا يہ اجلاس يہاں ايک ايسے وقت ہورہا
ہے جب مشرق وسطي کا علاقہ خاص طور پر اور پوري دنيا عام طور پر بے شمار مسائل منجملہ دہشت گردي اور انتہا پسندي کے بڑھتے ہوئے رجحانات اور داعش جيسے خطرناک گروہوں کے سنگين خطرات سے دوچار ہے - ان حالات ميں اسلامي ملکوں کےوزرائےاطلاعات و نشريات عالم اسلام ميں امن و استحکام کي برقراري کے لئے ذرائع ابلاغ کي سطح پر آپس ميں اتحاد پيداکرنے کے طريقہ کار پر غور و خوض کريں گے ۔